پشاور میں پہلی خاتون نے بی آر ٹی بس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی

پشاور: پشاور کے جدید بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) سسٹم نے اپنی پہلی خاتون ڈرائیور روتھ مریم کا خیرمقدم کیا ہے، جو خواتین کی پبلک ٹرانسپورٹ میں شمولیت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

37 سالہ روتھ مریم نے مکمل تربیت کے بعد اب مرکزی راستوں پر بسیں چلانا شروع کر دی ہیں، جو صنفی مساوات اور خواتین کی خودمختاری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

روتھ مریم نے کہا کہ خواتین کے لیے کوئی بھی کام مشکل نہیں جب وہ عزم اور لگن کے ساتھ اسے انجام دیں۔

انہوں نے اس موقع کو اپنی زندگی کا ایک اعزاز قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا یہ کردار دیگر خواتین کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں کیریئر بنانے کی ترغیب دے گا۔

پشاور BRT میں خواتین ڈرائیور کی شمولیت افرادی قوت میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اب سینکڑوں مسافر روزانہ ان بسوں میں سفر کرتے ہیں جنہیں خواتین ہی چلاتی ہیں، اور یہ اقدام روایتی سماجی رکاوٹوں کو توڑنے اور خواتین کے لیے محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کرنے کی سمت اہم پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈاپور کے دعوے محض نعرے، سینیٹ انتخابات کے لیے خود مذاکرات میں بیٹھ گئے، گوہر انقلابی

یہ کامیابی پشاور کے جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مزید فعال اور قابل رسائی بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ دیگر شہروں میں بھی خواتین کی اس شعبے میں شرکت کو فروغ ملے گا۔

Scroll to Top