شبقدر میں زبانی تکرار پر فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شبقدر: (الف خان شیرپاو) تھانہ سروکلی کی حدود میں واقع علاقہ دلہ زاک میں زبانی تکرار کے نتیجے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ راویل شاہ ولد مراد اور 29 سالہ خاتون دختر محمد جان شامل ہیں، جبکہ زخمی شخص کی شناخت نواز شریف ولد راویل شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شبقدر منتقل کیا گیا، جہاں سے زخمی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) پشاور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق باچیان پل، دلہ زاک سے ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روتھ مریم نے پشاور میں بی آر ٹی بس چلا کر نئی تاریخ رقم کر دی

تھانہ سروکلی پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ علاقے میں مزید کارروائی اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top