ملک میں مون سون بارشوں سے اب تک کتنا نقصان ہوا؟جانئے

ملک میں مون سون بارشوں سے اب تک کتنا نقصان ہوا؟جانئے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 272 افراد جاں بحق اور 655 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 93 مرد، 47 خواتین اور 132 بچے شامل ہیں، جبکہ 257 مرد، 182 خواتین اور 216 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

املاک و مویشیوں کا نقصان:
بارشوں کے باعث 1192 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 367 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے کئی خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

علاقائی تفصیل:
اسلام آباد:8 جاں بحق، 3 زخمی پنجاب:145 جاں بحق، 514 زخمی سب سے زیادہ نقصان پنجاب میں رپورٹ ہوا۔خیبرپختونخوا65 جاں بحق، 80 زخمی سندھ25 جاں بحق، 40 زخمی بلوچستان20 جاں بحق، 4 زخمی گلگت بلتستان:8 جاں بحق، 4 زخمی آزاد کشمیر: 2 افراد جاں بحق

عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل:
این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

Scroll to Top