سوات بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

سوات بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

سوات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیدو شریف نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی پوزیشنز پر برتری حاصل کی۔

نتائج کے مطابق الا ظہر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ پانڑ مینگورہ کی طالبہ کشمالہ حبیب دختر حبیب اللہ نے 1200 میں سے 1177 نمبر حاصل کر کے سوات بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کیڈٹ کالج سوات کے طالبعلم ازلان علی شاہ نے 1175 نمبر لے کر دوسری جبکہ امیر زیب امیر نے 1172 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل گروپ میں بھی طالبات کا نمایاں غلبہ رہا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چینگلی کی ثمن بی بی نے 1043 نمبرز کے ساتھ پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بریکوٹ کی صدا گل نے 1041 نمبرز کے ساتھ دوسری اور ضلع شانگلہ کی پرائیویٹ طالبہ ثمرین بی بی نے 1013 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ جماعت نہم میں 43985 امیدواروں میں سے 20664 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کی شرح 46.89 فیصد رہی، جبکہ دہم کے سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 79.24 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

مجموعی طور پر جماعت نہم اور دہم کے کل 97019 طلبا و طالبات میں سے 57029 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کی مجموعی شرح 58.78 فیصد رہی۔

Scroll to Top