بنوں، تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور پنشنرز کااحتجاج

بنوں میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور پنشنرز نے گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے سخت گرمی میں سڑک پر لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کرایا، جس کے دوران متعدد ملازمین کی حالت غیر ہو گئی۔
احتجاج میں خواتین ملازمین نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پنشن کی عدم فراہمی کے باعث ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، اور دکاندار مزید ادھار پر سامان دینے سے انکاری ہو چکے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مسلسل معاشی تنگی انہیں خودکشی جیسے انتہائی اقدامات پر مجبور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب سے بند بابوسر ناران روڈ ایک ہفتے بعد کھل گئی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں احتیاط کی ہدایت

احتجاجی شرکاء نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر واجب الادا تنخواہیں اور پنشنز جاری کی جائیں تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔

Scroll to Top