عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہلکی سی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3,336 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس معمولی اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے ہو گئی، جب کہ دس گرام سونا 85 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 470 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور،پی ٹی آئی تنظیمی کمیٹی کا سانحہ تیراہ سمیت حالیہ واقعات پر آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ
دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 963 روپے اور دس گرام چاندی 3 ہزار 397 روپے پر مستحکم رہی۔





