خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کا معاملہ،کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری ،احمدخان بھچر اور احمد چھٹہ کو نااہل قرار دے دیا، نشستیں خالی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں تین عوامی نمائندوں کو نااہل قرار دے دیا۔

نااہل ہونے والوں میں سینیٹر اعجاز چودھری، اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی احمد خان بھچر (پی پی 87 میانوالی) اور احمد چٹھہ (این اے 66 وزیرآباد) شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینیٹر اعجاز چودھری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسی طرح احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو بھی انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہوگیا

تینوں عوامی نمائندوں کی نشستیں اب سرکاری طور پر خالی تصور کی جائیں گی۔

Scroll to Top