کانگرس کی رکن پارلیمنٹ پرینتی سشیل کمار شیندے نے پارلیمان میں “آپریشن سندور” پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس آپریشن کو محض میڈیا میں دکھانے کے لیے ایک تماشا بنا رہی ہے۔
پرینتی سشیل کمار شیندے نے سوال اٹھایا کہ اس آپریشن میں حکومت نے کیا حاصل کیا؟ کتنے دہشت گرد پکڑے گئے؟ کتنے فائٹر جہاز کھوئے؟ اور اس ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟ ان سوالات کے جوابات مودی حکومت کو دینا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا چیخ چیخ کے کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل،ایک سوخوئی 30 ایم کے آئی اور ایک مگ 29 مار گرائے،کانگرس کے رہنما فرانسز جارج نے بھارتی لوک سبھا میں تباہی مچا دی
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے کیونکہ صرف دعوے بازی سے معاملہ نہیں چل سکتا۔