سویڈن: امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات کا پہلا دور سویڈن میں خوشگوار اور تعمیری ماحول میں مکمل ہو گیا ہے۔
دونوں ممالک نے اس دوران باہمی تجارت، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ٹیرفز اور برآمدی ضوابط جیسے اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق مذاکرات میں فریقین نے اختلافی نکات پر عملی حل تلاش کرنے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ آئندہ مذاکرات کی تاریخیں جلد طے کی جائیں گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات دونوں طاقتوں کے درمیان جاری معاشی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں دو طرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔