کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو معاشی میدان میں بھی شکست دے گا۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور معرکہ حق کے دوران بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔
احسن اقبال نے کہا کہ یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اور اڑان پاکستان ملکی ترقی کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈاپور کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں، وہ صرف اپنی سیاست چلا رہے ہیں, رانا ثنااللہ
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور پائیدار ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔





