سیلاب کی تباہ کاریوں کی بڑی وجہ تجاوزات، جنگلات کی تباہی اور ادارہ جاتی ناکامی ہے، شیری رحمان

مودی حکومت جھوٹ بولتی رہی، چدمبرم نے سچائی بے نقاب کر دی، شیری رحمان

اسلام آباد: شیری رحمان نے سابق بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

شیری رحمان نے واضح کیا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور چدمبرم کے بیان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد ثابت کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور بھارتی شہری تھے، اس لیے مودی سرکار ان کی شناخت چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے معاملے پر بھارت کو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارتی حکومت سچ سامنے آنے کے خوف سے تحقیقات سے فرار اختیار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی نے سیاسی مفاد کی خاطر پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، بھارتی عوام

شیری رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقیقت کو چھپانا ممکن نہیں، حقائق جلد دنیا کے سامنے آئیں گے۔

Scroll to Top