ساری زندگی جیل میں کاٹ دوں گا مگر سر نہیں جھکاؤں گا، عمران خان

میرے بچے پاکستان آئیں گےناہی کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے،بانی پی ٹی آئی کا بیان

اسلام آباد(شیراز احمد شیرازی )توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف نے عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے بچے پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی سرگرمی کا حصہ بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی حالیہ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے بیٹے سلیمان اور قاسم پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی ممکنہ احتجاجی تحریک میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک پارٹی نے چلانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 9مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں، عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط

بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ اس حوالے سے پارٹی کو تمام ضروری ہدایات دی جا چکی ہیں۔

Scroll to Top