پشاور: خیبرپختونخوا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر غور کے لیے وزیراعلیٰ نے آج رات ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس رات 10 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امن کے قیام کا اختیار میرے یا فضل رحمن کے پاس نہیں وزیر اعلی کے پاس ہے،فیصل کریم کنڈی
ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد سیکیورٹی سے متعلق موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور مؤثر حکمت عملی پر مشاورت ہے،وزیراعلیٰ نے فوری مشاورت کا فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر کیا ہے۔





