اداکارہ حمیرا اصغر کیس، اہم شواہد سامنے آ گئے

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے معاملے میں پولیس تحقیقات میں نیا رخ سامنے آیا ہے۔

تفتیشی حکام کو اداکارہ کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں کے کیمیکل تجزیے کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام پیالوں میں سمندری نمک کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 نمونے تجزیے کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں کچن میں استعمال ہونے والا آئوڈائزڈ نمک بھی شامل تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پیالوں میں موجود نمک کی نوعیت کچن کے نمک سے مختلف نکلی، جس نے تفتیش کاروں کو کئی سوالات کی طرف متوجہ کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ نمک ممکنہ طور پر فلیٹ میں بدبو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہو تاہم اس کے پیچھے دیگر محرکات بھی خارج از امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ واقعہ: وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا بڑا اعلان کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہے اور دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top