مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کی حلف برداری،گورنر کا اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ کو خط

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی نئی تاریخ آگئی، اعلامیہ جاری

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دی گئی ہے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پہلے اجلاس کو چار اگست بروز پیر طلب کیا تھا، لیکن اب اسے یکم اگست بروز جمعہ دوپہر دو بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اسمبلی بزنس رولز کی دفعہ 21 کا استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ارکان اسمبلی کو اجلاس کے بارے میں باقاعدہ آگاہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کے لیے بروقت اطلاع دی جائے گی تاکہ قانون سازی کے امور موثر انداز میں انجام دیے جا سکیں۔

خیال رہے کہ یہ تبدیلی اسمبلی کی کارکردگی اور امور کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے اور ارکان اسمبلی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نئی تاریخ کے مطابق اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Scroll to Top