آئی سی سی نے نئی ویمنز ون ڈے رینکنگ جاری کردی

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ویمنز ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو آٹھویں پوزیشن پر برقرار رکھا گیا ہے۔

رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دیگر ٹیموں میں جنوبی افریقا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔

بیٹنگ کی انفرادی درجہ بندی میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ انگلینڈ کی نیٹلی سیور برنٹ نے بھارت کی سمرتی مندھانا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ سمرتی مندھانا اب دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کی لورا وولوارٹ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی جونیئر اسکواش ٹیم نے پولینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

رینکنگ میں تبدیلی کا باعث حالیہ ویمنز سیریز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی بنی ہے، جس نے انفرادی اور ٹیم درجہ بندی پر واضح اثر ڈالا ہے۔

Scroll to Top