عالمی منڈی میں تیل مہنگا، ملک میں مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا امکان،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

عالمی منڈی میں تیل مہنگا، ملک میں مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا امکان،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث شہریوں اور تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ)کے مطابق برینٹ خام تیل 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری، روس و مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، اور سپلائی کے خدشات اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

ادھر گیس کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت 3 فیصد اضافے کے بعد 3 ڈالر 8 سینٹس فی یونٹ پر پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں ممکنہ اضافہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھا سکتا ہے۔

اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو سکتا ہے، جس کا براہِ راست اثر ٹرانسپورٹ، صنعت اور روزمرہ استعمال کی اشیاء پر پڑے گا۔

Scroll to Top