والد کی رہائی کیلئے کوششیں، قاسم اور سلیمان امریکا کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے

والد کی رہائی کیلئے کوششیں، قاسم اور سلیمان امریکا کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے

بانیٔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیٹے قاسم اور سلیمان امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن واپس پہنچ گئے۔ یہ دورہ ان کی جانب سے اپنے والد کی رہائی کے لیے سفارتی کوششوں کا حصہ تھا۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ)کے مطابق قاسم اور سلیمان نے واشنگٹن میں متعدد امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد اپنے والد، بانی پی ٹی آئی، کی قانونی اور انسانی حقوق کی بنیاد پر رہائی کے لیے عالمی توجہ حاصل کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا ان کے قریبی حلقے سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا، اور نہ ہی کسی بڑے امریکی میڈیا ہاؤس پر ان کا انٹرویو ہو سکا۔ تاہم انہوں نے اپنے دورے کے دوران کانگریس مین بریڈ شرمین، مائیک لیون، گریگوری میکس، جم کوسٹا، ٹیڈ لیو، بلی سن اور ہوریسن سمیت کئی اہم قانون سازوں سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران قاسم اور سلیمان نے امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان میں انسانی حقوق، شفاف عدالتی عمل، اور سیاسی قیدیوں کے ساتھ مبینہ سلوک پر بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ قاسم اور سلیمان مبینہ طور پر پاکستان آ کر اپنے والد کی رہائی کے لیے تحریک چلانا چاہتے تھے، تاہم والد نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ بیرونِ ملک رہ کر ہی کوششیں جاری رکھیں۔

Scroll to Top