کراچی :گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے ڈیزائن کا چناؤ مکمل کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے یہ بات شرح سود برقرار رکھنے سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے نوٹ متعارف کرانے کے عمل پر کام جاری ہے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی سطح کے ایک ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے جو معیار اور سیکیورٹی کے عالمی تقاضے پورے کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق اب اگلا مرحلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کا ہے، جیسے ہی منظوری ملے گی نوٹوں کی تیاری اور دیگر تکنیکی مراحل کا آغاز کردیا جائے گا۔