افغانستان کو پاکستان کی برآمدات میں 38فیصد سے زائد کا اضافہ

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے بتایا ہے کہ پاکستان کی اشیا اور خدمات کی افغانستان کو برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

محمد صادق نے ایکس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں افغانستان کو برآمدات کا حجم 558.032 ملین ڈالر تھا جو مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 773.892 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، یعنی 38.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جون 2025 میں برآمدات 50.23 ملین ڈالر رہیں جو جون 2024 کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی ضرورت امن ہے،حافظ نعیم الرحمن

نمائندہ خصوصی نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 116.53 فیصد بڑھ کر 25.898 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں تاہم سالانہ بنیاد پر افغانستان سے درآمدات میں 33.55 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Scroll to Top