اسپین میں پاکستانی اسٹار کی چمک ،حمزہ خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ویلینشیا، اسپین :پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم والے ویلینشیا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

نوجوان کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے ابتدائی دونوں راؤنڈز انتہائی مختصر وقت میں اپنے نام کیے۔

بدھ کے روز کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ خان نے تیسرے نمبر کے مصری سیڈ یاسین الشفیع کو سیدھے سیٹوں (0-3) سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

میچ صرف 29 منٹ میں مکمل ہوا، جس میں حمزہ نے 11-9، 11-3 اور 11-8 سے فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی جونیئر اسکواش ٹیم نے پولینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں حمزہ خان نے میزبان اسپین کے ہوگو لوفینٹی کے خلاف بھی زبردست کھیل پیش کیا اور صرف 27 منٹ میں 11-9، 11-6، 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ ویلینشیا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے باصلاحیت کھلاڑی شریک ہیں، اور ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار امریکی ڈالر ہے۔

Scroll to Top