ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7.43 روپے کمی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 215 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 541 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے نظریے کی جیت ہے میری نہیں،مشال یوسفزئی

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہو گا۔

Scroll to Top