عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی اور ملکی بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ قیمت اب 353,000 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 302,641 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتیں گر گئیں اور فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے بعد 3303 ڈالر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ، گلاف اور سیلاب کا خطرہ،الرٹ جاری

فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 63روپے کی کمی سے 3ہزار 900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 53روپے کی کمی سے 3ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔

Scroll to Top