لنڈی کوتل میں 23 گرلز سکولوں بند،معصوم بچیاں علم کی روشنی سے محروم،مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

باجوڑ:تحصیل ماموند کےتمام تعلیمی ادارے 8 اگست تک بند کرنے کا فیصلہ

خار (عباس خان)باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو یکم اگست سے 8 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق تحصیل ماموند کے تمام لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولز اس فیصلے کی زد میں آئیں گے۔

فیصلے کا اطلاق پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری سطح تک کے تمام اداروں پر ہوگا۔

صورتحال کا ازسرِ نو جائزہ لے کر 8 اگست کے بعد اسکولز کی دوبارہ بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top