9 مئی کے واقعات جرائم تھے، ایک جیسے حملے اتفاقی نہیں ہوسکتے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد : وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو جرائم ہوئے وہ حقیقت ہے اور یہ ممکن نہیں کہ کئی شہروں میں ایک ہی طرح کے حملے اتفاقی طور پر ہوئے ہوں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے سوا دو سال بعد آرہے ہیں جبکہ یہ فیصلے بہت پہلے آ جانے چاہئیں تھے۔

انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ چاروں شہروں میں ایک جیسے دفاعی تنصیبات پر حملے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بانی پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی حملوں کو فتح قرار دیا تھا، مگر بعد میں اسے انفرادی عمل قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عطا تارڑ نے 9 مئی کے پیچھے چھپے ماسٹر مائنڈ کا نام لے لیا

بلال اظہر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ سیاست سے بالاتر ہے اور پی ٹی آئی کے بانی کی 9 مئی کے حوالے سے سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Scroll to Top