کے پی ہاؤس اسلام آباد میں بڑا واقعہ، اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد :شہر کے پوش علاقے میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس نے عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچایا۔ خوش قسمتی سے آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں آگ لگی، جس نے تیزی سے ایک کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فوری اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

عملے کی بروقت اطلاع اور فائربریگیڈ کی موثر کارروائی کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ ممکن ہو۔

Scroll to Top