چینی سفارتخانے نے پاکستان کو ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی

چین کے دارالحکومت بیجنگ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے نے پاکستان کو جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے چین کے صوبہ سیچوان میں خلا میں بھیجا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کے سروے اور قدرتی آفات سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید کہا گیا کہ اس منصوبے سے پاکستان کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط خلائی تعاون کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج چین سے لانچ کیا جائے گا

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ سیٹلائٹ پاکستان کی ترقیاتی منصوبوں اور قومی سلامتی کے شعبوں میں بھی مددگار ثابت ہوگا، اور یہ منصوبہ آئرن برادر کی دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔

Scroll to Top