چارسدہ:( الف خان شیرپاو) چارسدہ کے علاقے رجڑ کی تنگی روڈ پر واقع افغان مہاجرین کی مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جس نے مارکیٹ کے کم از کم 8 دکانوں کو مکمل طور پر جلایا جبکہ 6 دکانیں جزوی طور پر متاثر ہوئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او بہرہ مند شاہ اور رجڑ پولیس چوکی کے انچارج مجیب خان موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : کے پی ہاؤس اسلام آباد میں بڑا واقعہ، اہم خبر سامنے آگئی
مارکیٹ میں چینی ڈیکوریشن کا سامان فروخت کرنے والی 30 دکانیں ہیں، جن میں سے متاثرہ دکانوں کے تاجروں کو ابتدائی طور پر کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔