امریکا نے پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاک-امریکہ تجارتی معاہدے کے پس منظر میں جنوبی ایشیائی ممالک پر مختلف تراکیب سے ٹیرف عائد کیے ہیں، تاہم پاکستان پر سب سے کم شرح رکھی گئی۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق یکم اگست سے نفاذ ہونے والے نئے ٹیرفات کے تحت پاکستان پر 19% جوابی ٹیرف عائد کیا گیا ہے، جبکہ بھارت پر 25% اور بنگلہ دیش پر 20% ٹیرفز لاگو کیے گئے۔ اس طرح پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت حاصل ہوئی ہے۔

دوسری جانب دیگر بین الاقوامی ملکوں کو بھی مختلف ٹیرفیں عائد کی گئی ہیںجنوبی افریقہ30% ٹیرف، سوئٹزرلینڈ 39%ٹیرف، اسرائیل (امریکی اتحادی ملک)15% ٹیرف، ساتھ ہی امیگریشن یا پالیسی اختلافات کے تحت کینیڈا پر ٹیرف کی شرح میں اضافہ کیا گیا اور اسے 35% تک پہنچا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ طے پایا، جس کا اعلان صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا

یہ معاہدہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے، منڈی تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

نئے ٹیرف پالیسیز کا اطلاق آج یکم اگست سے ہو گا، اور اس سے مستقبل میں پاک-امریکہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے امکانات پر روشنی پڑ رہی ہے۔

Scroll to Top