پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت تین افراد زخمی

پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت تین افراد زخمی

پشاور کے علاقے کگہ ولہ شہید، کوہاٹ روڈ پرایک افسوسناک واقعے کے دوران وسیم نامی شخص کے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے دبے تمام تینوں افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے، ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں شامل افراد عالمہ اور عارف کی عمر 5سے 7 سال کے درمیان ہے، جبکہ 26 سال کا وسیم بھی زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چارسدہ رجڑ: شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، متعدد دکانیں متاثر ہوئیں

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم طبی معائنے کیلئے ہسپتال میں مزید علاج جاری ہے، واقعے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top