عالمی تبدیلیوں کے باوجود پاک چین دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل

عالمی تبدیلیوں کے باوجود پاک چین دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یومِ تاسیس کی ایک پروقار تقریب ہوئی، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔

تقریب میں چینی سفارت خانے کے افسران اور پاک افواج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی،  چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پی ایل اے کو یومِ تاسیس پر مبارکباد دی اور پاکستان چین دفاعی تعلقات کو وقت کی آزمائش میں پورا اُترنے والا قرار دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقتاً ایک دوسرے کی برادر افواج ہیں اور ان کی شراکت داری خطے میں استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

فیلد مارشل نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی حکمتِ عملی کے باوجود پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور اس میں کوئی لغزش نہیں آئی۔

چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔

تقریب میں پاک چین دوستی، دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام میں دونوں افواج کے مشترکہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Scroll to Top