بڑا قافلہ پہنچنے کے باوجود پاراچنار میں اشیائےخوردونوش کی پرانی قیمتیں برقرار

11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کے نرخ کم ہوئے،ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.35 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.98 فیصد تک محدود رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جن میں انڈے، بیف، خشک دودھ، لہسن، مٹن، گُڑ اور پیاز شامل ہیں۔12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی جن میں ٹماٹر، مرغی، چینی، دال مونگ، آلو، دال ماش اور گندم کا آٹا نمایاں ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 0.71 فیصد کمی ہوئی اور اس کی اوسط قیمت 179.33 روپے فی کلو رہی۔ تاہم مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں فرق دیکھا گیا۔

پشاور اور فیصل آباد میں یہ نرخ 190 روپے فی کلو تک پہنچ گیاجبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں چینی 173 روپے اور راولپنڈی و اسلام آباد میں 185 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی رہنما اپنے نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں، دفتر خارجہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جلانے کی لکڑی، انرجی سیورز اور سگریٹس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جبکہ دال چنا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہلکی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس ہفتے 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ مستحکم رہیں۔

Scroll to Top