سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

عالمی اور مقامی سطح پر جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں ہلکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ڈالر سستا ہو کر 3,302 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

عالمی منڈی میں قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے،جہاں 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ فی تولہ چاندی بدستور 3 ہزار 900 روپے اور 10 گرام چاندی 3 ہزار 344 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ  بھی پڑھیں :11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کے نرخ کم ہوئے،ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری

Scroll to Top