پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے امن مارچ کے دوران باجوڑ پولیس نے دو کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد میں پی ٹی ایم خیبرپختونخوا کے صوبائی کوآرڈینیٹر غیرت خان اور باجوڑ کے مقامی کوآرڈینیٹر سلیمان شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق گرفتار کارکنان ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور باجوڑ میں جاری امن جرگے میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاق ضم شدہ اضلاع کے حوالے خودساختہ کمیٹیاں بنانے سے گریز کرے، صوبائی وزیرمینا خان
ڈی پی او کے مطابق دونوں افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔