چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود بھوسہ خیل میں دو افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرنے والا نوجوان عثمان ولد شاکر چھریوں کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔
واقعے میں ایک اور نوجوان زخمی ہوا جسےطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بینظیر تعلیمی وظائف،بچوں کی رجسٹریشن کا نیا طریقہ اور شرائط جاری
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اصل وجہ عداوت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔