مردان،ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خردبرد پر پانچ ٹھیکیداروں کے خلاف ایف آئی آر کی سفارش

مردان(اخونزادہ فضل حق) قومی اسمبلی کے رکن محمد عاطف خان کے حلقے میں ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خردبرد کے معاملے پر ٹی ایم اے مردان کے 5 ٹھیکیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) مردان کے تحصیل آفیسر نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان کو باضابطہ مراسلے ارسال کر دیے ہیں جن میں مقدمات درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایم این اے عاطف خان کی ہدایت پر 4 معطل سرکاری اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ، لڑائی میں بیچ بچاؤ کرنے والا نوجوان جان سے گیا

ممبر قومی اسمبلی محمد عاطف خان نے ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Scroll to Top