ہری پور کھلابٹ میں خانہ بدوشوں کے خیمے میں آگ بھڑک اٹھی، ایک لڑکا جاں بحق، متعدد مویشی ہلاک

پشاور کے نواحی علاقے میں بڑا واقعہ، ریسکیو ٹیم نے بڑے نقصان سے بچا لیا

پشاور:منڈا بیری محلہ جوگن شاہ ڈبگری گارڈن میں واقع ایک گھر کی بالائی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور مزید پھیلاؤ کو کامیابی سے روک دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر چھ فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔

آگ گھر کی بالائی منزل تک محدود تھی، تاہم علاقہ انتہائی تنگ اور پیچیدہ گلیوں پر مشتمل ہونے کے باعث کارروائی نہایت چیلنجنگ تھی۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے اپنی مہارت حکمت عملی اور جانفشانی سے نہ صرف آگ کو قابو میں رکھا بلکہ ممکنہ بڑے جانی و مالی نقصان سے بھی بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں : عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی ناکامی کے راز بے نقاب کر دیے

ترجمان کے مطابق کولنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ دوبارہ اشتعال پذیری کو روکا جا سکے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top