اسلام آباد : وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کھئیل داس کوہستانی نے پی ٹی آئی کو ایک انتشاری اور فسادی ٹولہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سرگرم ہے اور جہاں چاہے نکلے، آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا نفاذ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور پاکستانی افواج سے زیادہ ہمیں کوئی عزیز نہیں اور پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔
کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو شکست دی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام اب اس پارٹی پر اعتماد نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں : پہلی مرتبہ فیڈرل کانسٹیبلری کے سپاہی کو ہلالِ شجاعت دینے کا تاریخی اعلان
ان کا موقف ہے کہ آئین اور ملک کے اداروں کا احترام سب پر لازم ہے اور آئندہ بھی وہ پاکستان کے استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔





