پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کا افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا، جب کہ ہر ٹیم مخالف ٹیموں کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی۔ سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق میچز درج ذیل ہوں گے:

29 اگست: افغانستان بمقابلہ پاکستان
30 اگست: یو اے ای بمقابلہ پاکستان
1 ستمبر:یو اے ای بمقابلہ افغانستان
2 ستمبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان
4 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای
5 ستمبر: افغانستان بمقابلہ یو اے ای
7 ستمبر: فائنل (ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان)

شائقین کرکٹ کو شارجہ میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملے گا، جہاں تینوں ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

Scroll to Top