پشاور:نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کی یونین کونسل مولازئی میں 10 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں اس سال پولیو کے کیسز کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔
پولیو کے ان کیسز میں ضلع بنوں سے تین، ٹانک، لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے دو، دو کیسز جبکہ ضلع تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔
ملک بھر میں اس سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے، جن میں خیبرپختونخوا سے 11، سندھ سے 5، اور پنجاب و گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی ایک انتشاری اور فسادی ٹولہ ہے، کھئیل داس کوہستانی
صحت حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے وقت پر ضرور پلائیں تاکہ پولیو کے خلاف جاری جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔