اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دونوں شہروں کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا سمیت ملک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ طغیانی کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر نشیبی علاقوں یا نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔