پشاور یونیورسٹی کے ملازمین نے ایڈمنسٹریشن بلاک بند کرنے کی تاریخ بتا دی

پشاور : خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ پشاور کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

احتجاج مرحلہ وار ہوگا جس کے تحت 6 اگست کو مرکزی ایڈمنسٹریشن بلاک مکمل طور پر بند رہے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں پوری یونیورسٹی کو بند کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ کی تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ان کے اہم مطالبات میں تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس اور 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کا اجرا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں پولیو کے نئے کیس سامنے آ گئے

جامعہ پشاور کے ملازمین کی جانب سے یہ احتجاج اس وقت سامنے آیا ہے جب انتظامیہ نے ان کی مالی و دیگر جائز مانگوں پر تاحال کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

ملازمین نے انتظامیہ سے فوری مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تعلیمی ادارے میں تعطل سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top