عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا

عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے پاکستان آنے کی تصدیق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کر دی ہے۔

علیمہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ قاسم اور سلیمان نے چند روز قبل پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

نجی ٹی وی چینل(دنیا نیوز )کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے کہ وزارت داخلہ ویزا کی منظوری کے حوالے سے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان خان (28 سال) اور قاسم خان (26 سال) نے پہلی بار اس سال مئی میں اپنے والد کی قید پر کھل کر آواز اٹھائی تھی۔ رواں ماہ کے آغاز میں علیمہ خان نے اعلان کیا تھا کہ دونوں بیٹے امریکا جائیں گے، جہاں سے وہ سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے تحریک کے سلسلے میں پاکستان آئیں گے۔

یہ پیش رفت سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور عوام بھی اس حوالے سے دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ کب عمران خان کے بیٹے وطن واپس آ کر اپنے والد کے سیاسی مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

Scroll to Top