قومی خود مختاری اورسرحدوں کے دفاع پرکوئی سمھجوتہ نہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیرکا دوٹوک اعلان

قومی خود مختاری اورسرحدوں کے دفاع پرکوئی سمھجوتہ نہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیرکا دوٹوک اعلان

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح اور دوٹوک اعلان کیا ہے کہ قومی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران و جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ہر حال میں قومی سلامتی اور سرحدی سالمیت کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

ملتان میں ان کی سول سوسائٹی اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ایک انٹرایکٹو نشست بھی ہوئی، جہاں خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ہائبرڈ وارفیئر جیسے پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، سول-ملٹری ہم آہنگی اور ’’ہول آف نیشن‘‘ اپروچ ناگزیر ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ملتان کور کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے بلند مورال اور جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے۔

Scroll to Top