صوابی میں فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا

صوابی( استخار احمد یوسفزئی) تھانہ چھوٹا لاھور کی حدود کنڈہ میں مستورات کے تنازعے پر فٹ بال گراؤنڈ میں فائرنگ کا  واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین  بچے زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے بی ایم سی (باچا خان میڈیکل کمپلیکس) منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ، ضم اضلاع کے 500 اسکول نجی انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top