پشاور : پشاور کے ورسک روڈ پر کار پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں انسپکٹر علی حسین سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ علاقہ دار منگی کے قریب پیش آیا، جہاں تین موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد ایک ہی کار میں سفر کر رہے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں مچنی گیٹ انسپکٹر علی حسین اور دو شہری شامل ہیں۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔