پشاور: خیبرپختونخوا میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے صوبے میں 1,374 نئے ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7,227 تک پہنچ گئی ہے۔
صحت کے ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مون سون کے موسم میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے مچھر مار سپرے اور دیگر حفاظتی اقدامات کا استعمال لازمی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ورسک روڈ میں افسوسناک واقعہ، درد بھری خبر سامنے آگئی
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ صوبے میں ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لیے انسداد مچھر مہم کو تیز کیا جائے گا۔
عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔