شیر افضل مروت نے 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی کی اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 5 اگست کے احتجاجی مظاہرے مکمل طور پر ناکام قرار پائے ہیں، جہاں اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت غیر حاضر رہی اور چھٹیوں پر چلی گئی۔

شیر افضل مروت کے مطابق راجہ انقلابی نے مظاہروں کی قیادت کرنے کی بجائے اچکزئی کے پیچھے پناہ لی، جس پر پارٹی کے اندر سخت نکتہ چینی ہو رہی ہے۔

شیر افضل مروت نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تو سوچے کہ اس تباہ کن ناکامی کی اصل وجہ کیا ہے۔

انہوں نے پنجاب کی قیادت پر بھی شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ پنجاب نے ایک بار پھر پارٹی کو مایوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر خیبر پختونخوا وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا شو نہ ہوتا تو تحریک انصاف کے پاس منہ چھپانے کی جگہ بھی نہ ہوتی۔

پارٹی کے اس احتجاجی مرحلے پر قیادت کے رویے اور حکمت عملی پر سوالات بڑھتے جا رہے ہیں اور کارکنان میں بھی مایوسی پھیل چکی ہے۔

Scroll to Top