واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بین الاقوامی سفارتی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی صدارت کے دوران پاک بھارت جنگ سمیت کم ازکم پانچ بڑے بین الاقوامی تنازعات کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ اب بھی صدر ہوتے تو یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔
انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کو یوکرین تنازع کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا اور اسے کمزور خارجہ پالیسی قرار دیا۔
روسی تیل خریدنے والے ممالک پر سخت پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک پر اضافی ٹیرف اور پابندیاں عائد کی جائیں گی تاکہ روس کی معاشی پشت پناہی کو کمزور کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ غزہ میں خوراک کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے، عرب ممالک امدادی رقم فراہم کریں گے جبکہ خوراک کی تقسیم اسرائیل کے ذریعے کی جائے گی۔





