پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، تین بڑے عہدے واپس لے لیے گئے

پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، تین بڑے عہدے واپس لے لیے گئے

پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگا ہے اپوزیشن لیڈر سمیت پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے واپس لے لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے، زرتاج گل سے پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا منصب واپس لے لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق متعلقہ ممبران کی نااہلی سے ایوان کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

اب نئے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے لیے اپوزیشن جماعتوں اور سپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو آزاد حیثیت رکھنے والے اراکین کے لیے پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے نام دوبارہ دینے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لیے اسپیکر آفس سے صبح صبح بڑی خبر سامنے آ گئی

عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے نااہل قرار دیے گئے 7 ممبران سے مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

Scroll to Top